Emotion in a Click، A Dog feel thirst , Pakistan

السلام علیکم ،

میں اج اس مقابلے میں جو تصویر لے کر ائی ہوں وہ ایک چھوٹے سے کتے کے بچے کی ہے۔شدید گرمی کے دنوں میں انسان تو کیا جانور بھی پانی کے لیے بے حال ہو جاتے ہیں۔اور جہاں ذرا سی ٹھنڈک ملے وہیں پہ گھسنے کی کوشش کرتے ہیں۔اور اسی طرح پانی کی چاہت میں پانی کے ارد گرد منڈلاتے ہیں۔

ایک پیاسا کتے کا بچہ

Screenshot_20250912-154227_Photo Editor.jpg

یہ تصویر میں نے ایک دکان میں بیٹھے ہوئے لی۔گرمی سے بے حال اس معصوم جانور کی پانی کی چاہت میں پانی کے قریب ا کے لیٹنے کی حرکت میرے دل کو بھا گئی۔اس معصوم نے ا کے پانی کے چھوٹے سے جوہڑ کے کنارے اپنا منہ ٹکا لیا تاکہ پانی کی ٹھنڈک اس کو سکون دے سکے۔اس دکان کے مالک نے اس معصوم جانور کو اپنے لڑکے سے کہہ کر پانی پلوایا تو وہ جانور پیار کو دیکھ کر وہیں پہ لیٹ گیا۔انسان تو کیا جانور بھی پیار کے احساس کو جانتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ یہ بچہ بھی اس لڑکے کے پیار کے احساس کو پہچان گیا اور وہیں پہ ٹھنڈک میں لیٹ گیا۔اس معصوم بچے کے چہرے پر اتنی لےچارگی اور معصومیت تھی کہ میں اس کی تصویر لیے بغیر نہ رہ سکی۔

Screenshot_20250912-154136_Gallery.jpg

دیکھا جائے تو کتا جو کہ پالتو ہو وہ انسانوں کے ساتھ ساتھ گھومتا ہے مگر سڑک پہ اوارہ گھومنے والے کتے انسانوں سے دور بھاگتے ہیں مگر یہ معصوم بچہ اس دکان کے اندر پانی کی تلاش میں ایا تھا اور جب مالک نے اس کو پیار کیا اور پانی پلایا تو وہ خود بخود انسانوں سے مانوس ہو گیا اور وہیں پر لیٹ گیا۔

بچے تو سب کے ہی پیارے ہوتے ہیں چاہے وہ کسی پرندے کا بچہ ہو یا کسی جانور کا۔ان کے اوپر ایسے ہی پیار اتا ہے جیسے اپنے بچوں پر اتا ہو۔اور یہ بے زبان تو اپنی تکلیف کا بتا بھی نہیں سکتے لہذا انسانوں کو ان کے بارے میں خود ہی خیال کرنا چاہیے۔

cyxkEVqiiLy2ofdgrJNxeZC3WCHPBwR7MjUDzY4kBNr81NoMmvvw7UA5opz72ggTGUcaWz2y7VuVMYTzHmBsJ75XJMvvk6mxqiRojXy69nJ8SXD2mFsWawg8QtGbqqx4KNv.png

مجھے اس مقابلے میں حصہ لے کر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے اور میری خواہش ہے کہ میری کچھ ساتھی بھی اس میں ضرور حصہ لیں۔

@jawwal
@tahispadron
@rumesakhan

Sort:  

Gracias por la invitación.
Saludos y mucho éxito.