Photo Contest T3 - E75 "Balconies" view of rain water from my balcony, Pakistan

السلام علیکم ،

مون سون کی بارشوں میں ہر چیز دھل جاتی ہے اور ہر طرف جل تھل کا سماں ہوتا ہے۔سڑکوں پہ ایسے پانی بہہ رہا ہے جیسے دریا یا ندی نالہ ہو۔تمام گاڑیاں ،موٹر سائیکل وغیرہ پانی میں ڈوبی نظر اتی ہیں۔

20250801_083043.jpg

برسات کا یہ موسم کبھی کبھی وبا لے جان بھی بن جاتا ہے۔کیونکہ سڑکوں پہ پانی کا ناکاس کا نظام صحیح نہ ہونے کی وجہ سے پانی کھڑا ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے اکثر لوگوں کی سواریاں بند ہو جاتی ہیں۔کبھی کبھار دو پانی اتنا زیادہ بڑھ جاتا ہے کہ وہ گھروں کے اندر بھی انے لگتا ہے۔

20250801_083059.jpg

لوگ اپنے خیال میں اونچا گھر بناتے ہیں مگر نیچے والی منزل پہ سڑک کا پانی جب اتا ہے تو بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ہمارے گھر میں بھی کبھی کبھار پانی کی زیادتی کی وجہ سے یہ دشواری پیش ا جاتی ہے۔ویسے تو مون سون کی بارشیں ہماری فصلوں کے لیے بہت ضروری ہیں مگر جب یہ بارشیں زیادتی کا رخ اختیار کر لیتی ہیں تو شہریوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

https://linksharing.samsungcloud.com/cAmwA5Ptecxe

زیر نظر ویڈیو میری گھر کی باریکونی سے بنائی گئی ہے۔اس میں بارش کے بعد کے اثرات واضح نظر ارہے ہیں۔جبکہ سڑکوں پہ ہر وقت اور ہر جگہ پانی نظر ائے تو عوام الناس کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ جاتا ہے۔دیکھا جائے تو تمام موسم انسانوں کے لیے ہی بنائے گئے ہیں اور انسان ان کو انجوائے کر کے ان سے لطف اندوز ہو سکتا ہے۔اگر ہماری گورنمنٹ اس چیز پر دھیان دے تو یہی موسم خوبصورتی کا رخ اختیار کر سکتے ہیں اور ہمارے ملک میں سہولیات کا اضافہ ہو سکتا ہے۔خاص طور سے اس پانی کو بجلی پیدا کرنے کے لیے استعمال کرنے کا ذریعہ بنایا جائے تو بہت فائدہ مند ہے۔

2ai8Wx7yRZDoNcamXiWEb6bW3phQBZ4cV9Fq1No1NczS2d7akz3FXyZdTDJ77iqUWuG7hidKhVDxVAC8GYUoB83dAEynpsQyb1vtsjNLaGwSjKmisjYVWdQ1TF4rnyWAf4UdRA1HwKXZnkohDXEuP7ng22Q8DWW7zvB5kgDDMkEoB8HTv2LwtEzN6VfToxPNJeWtLonbsQQDtVTjV7CUxebUkjWYFMVQsx.jpeg

مجھے امید ہے کہ اپ لوگوں کو میری پوسٹ پسند ائی ہوگی۔میں اس مقابلے میں اپنے کو ساتھیوں کو بھی شرکت کی دعوت دیتی ہوں۔

@fauza
@fuli
@fahad

Sort:  
Loading...