Black and White, my niece wedding, Pakistan
السلام علیکم ،
گزشتہ دنوں موسم برسات میں میری بھانجی کی شادی تھی۔اس شادی کے لیے تمام بچے بہت پرجوش تھے۔کیونکہ یہ نو عمری کی شادی تمام ینگ جنریشن کے لیے بہت دلچسپی کا باعث تھی ۔یہی وجہ ہے کہ تمام لڑکے لڑکیوں نے اپنی من پسند کپڑے اور ان سے میسنگ کرتی ہوئی چیزیں پہنی تھی۔میرے بیٹے کا پسندیدہ رنگ کالا ہے۔اس کی کوشش تھی کہ وہ ہر دن کالا رنگ زیب تن کرے۔مگر میں نے اس کو کھانے کے ساتھ سفید رنگ کا اپشن دیا تاکہ کچھ نیا ہو جائے۔
میرے بیٹے کا ہم عمر میری نند کا بیٹا بھی ہے وہ بھی کادے اور سفید رنگ کے ہی سوٹ میں ملبوس تھا۔زیادہ تر لڑکوں نے کالا سفید رنگ پہننا پسند کیا۔یہ رنگ ایسا ہے جو کہ ہر عمر اور ہر شخصیت پر پیارا لگتا ہے۔
ویسے تو ہر ایک کی اپنی چوائس ہوتی ہے مگر زیادہ تر لڑکے ایک جیسی ڈریسنگ کرنے کو پسند کرتے ہیں۔لڑکیوں نے بھی کچھ ملتے جلتے ہی ڈریسز پہنے تھے مگر لڑکوں کی تو بات ہی اور تھی۔کسی میں شلوار قمیض اور کسی نے پینٹ شرٹ پہن کر اس محفل کا رنگ اور مزہ دو بالا کیا تھا۔
ہر چھوٹے سے چھوٹا بچہ بھی سفید اور کالے سوٹ میں ہی ملبوس تھا۔یہ ایک طرح سے تھیم پارٹی بھی بن گئی تھی۔
ہال بی بی پھولوں کا رنگ سفید ہی تھا۔غرض ہر جگہ پر اس رنگ کی بہار تھی۔
مجھے امید ہے کہ اپ کو میری انٹری پسند ائی ہوگی اب میں اپنی کچھ ساتھیوں کو بھی اس میں بلاؤں گی۔