Kitchen container.، Mostly used in kitchen, Pakistan
السلام علیکم ،
ہمارے کچن میں زیادہ تر جو چیزیں استعمال ہوتی ہیں وہ ایسی ہوتی ہیں جو دوسرے مصارف میں بھی استعمال کر سکتے ہیں مثلا فرائی پین، باول ،ٹوکری، جگ وغیرہ۔
فرائی پین
مجھے اپنا یہ فرائی پین بہت پسند ہے حالانکہ اب اس میں نان سٹک نیس ختم ہو چکی ہے مگر اس کے باوجود یہ سب سے زیادہ استعمال ہونے والا کچن کنٹینر ہے۔کسی بھی قسم کا کوئی میٹھا ہو یا سالن میں اس میں بہت اسانی سے پکانے کو تیار ہو جاتی ہوں ان سب کے علاوہ اکثر و بیشتر چیزیں فرائی کرنے کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔
##۔ جگ
کچن میں استعمال ہونے والا یہ جگ نہ صرف میں پانی کے لیے استعمال کرتی ہوں بلکہ اکثر دودھ کوکنگ ائل یا جوس وغیرہ بھی اس میں ڈال کر استعمال کیا جاتا ہے۔
##۔ پلاسٹک کی ٹوکری
مجھے اپنے کچن میں موجود یہ پلاسٹک کی ٹوکری بھی بہت پسند ہے کیونکہ یہ میرے بہت سارے مصارف میں استعمال ہوتی ہے۔مثلا نہ صرف میں اس کے اندر پھل دھو کے استعمال کر سکتی ہوں بلکہ کبھی سبزی اور کبھی نوڈلز وغیرہ دھونے کے لیے بھی کام اتی ہے۔اس کے علاوہ چیزوں کو جب ہوا میں رکھنا ہو تو میں یہ ٹوکری ہی استعمال کرتی ہوں اور اس میں کر کے چیزوں کو ہوا کے رخ پہ رکھ دیتی ہوں۔
پلاسٹک کے باؤل
کچن میں استعمال ہونے والے یہ دونوں باؤل مجھے استعمال کرنے میں بہت پسند ہیں کیونکہ یہ ایسے باؤل ہیں جن کو میں بہت سارے کاموں میں استعمال کرتی ہوں۔یہ نہ صرف چیزیں رکھنے کے کام اتے ہیں بلکہ اکثر صفائی کرنے کے لیے بھی میں اس کے اندر صرف گھول کے کچن کی چیزیں دھونے کے لیے استعمال کرتی ہوں ان سب کے علاوہ اس کے اندر خمیر اٹھانے کے لیے جب کوئی چیز رکھی جائے تو بہت اچھی طریقے سے خمیر اٹھ جاتا ہے۔
مجھے ویسے تو کچن میں موجود اپنی تمام چیزیں بھی بہت ضروری اور اہم محسوس ہوتی ہیں مگر یہ چار چیزیں ایسی ہیں جو کہ روزمرہ استعمال میں بہت زیادہ کام اتی ہیں۔
میری خواہش ہے کہ میرے کچھ ساتھی بھی اس مقابلے میں حصہ لیں میں ان کو اس مقابلے میں شرکت کے لیے دعوت دیتی ہوں۔
@sherien
@jytoi
@hammad
Greetings @hafsasaadat90
Containers have a variety of functions in the kitchen, depending on their size and shape. Everything from a cup to a colander is essential.
Thank you for joining the contest.
Participant #4